کورکمانڈر کوئٹہ ناصر جنجوعہ ریٹائر،لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نئے کورکمانڈر سدرن کمانڈ
کوئٹہ(92نیوز)کور کمانڈر کوئٹہ ناصر جنجوعہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں ،جن کی جگہ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے سدرن کمانڈ کی کمان سنبھال لی ہے،پاک فوج کے تین مزید اعلی افسر بھی رواں ہفتے ریٹائر ہو جائینگے ۔
تفصیلات کےمطابق کور کمانڈر کوئٹہ ناصر جنجوعہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں جن کی جگہ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے سدرن کمانڈ کی کمان سنبھال لی ہے کور کمانڈر لاھور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان مدت ملازمت پوری ہونے پر رواں ہفتے ریٹائرہو رہے ہیں ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل محمد صادق کور کمانڈر لاھور کی کمان سنبھالیں گے،انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چوہدری اور چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید طارق ندیم گیلانی بھی رواں ہفتے ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔
میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض سدرن کمانڈ سنبھالنے سے قبل ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے تھےجبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد صادق جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل سٹاف تعینات تھے۔