Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورکمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

کورکمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات
September 1, 2015
کراچی (92نیوز)کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ اور وزیر اعلی سے الگ الگ ملاقات کی ،ملاقات میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔ گورنر ہاوس اور وزیر اعلی ہاوس میں ہونے والی ملاقاتوں میں سندھ میں امن و امان اور کراچی آپریشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر رہنماؤں کی جانب سے  کراچی آپریشن  پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔