Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورکمانڈر کراچی کی قائم علی شاہ سے ملاقات ،سندھ میں سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کورکمانڈر کراچی کی قائم علی شاہ سے ملاقات ،سندھ میں سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 30, 2015
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ بھر میں سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچائی  توسول اور عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے میں سیلابی صورتحال اور شدید بارشوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے موجودہ صورتحال پر امدادی کارروائیوں پراطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورکمانڈر کا بندوں پر پاکستانی فوج کے جوانوں کی جانب سے سول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون پرپاک فوج کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلیٰ سندھ کو پاک فوج کی جانب سے بارشوں یاسیلاب کے پیش نظر ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔