Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورکمانڈر کراچی  کو بتائے بغیر ان کی بلاول بھٹو سے ملاقات کرائی گئی 

کورکمانڈر کراچی  کو بتائے بغیر ان کی بلاول بھٹو سے ملاقات کرائی گئی 
July 13, 2015
کراچی(92نیوز)ایوان وزیراعلیٰ  میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو  زرداری اور کورکمانڈر کراچی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی کا نائنٹی ٹو نیوز نے کھوج لگا لیا،ذرائع کے مطابق کور کمانڈر کو پیشگی آگاہ کیے بغیر ان کی  بلاول بھٹو سے ملاقات کرائی گئی ۔ انہوں نے ہی بلاول بھٹو کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روکا ۔ تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر کراچی نے بلاول بھٹوزرداری کو باور کرایا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے کراچی آپریشن منطقی انجام تک جائے گا  قیام امن سے متعلق جو کچھ کہا گیا اسے فراموش نہیں کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی معاملات بہتر کرنے کی ضرورت ہے حکومتی مشینری کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا۔ دہشت گرد ہوں یا وائٹ کالر جرائم پیشہ، کسی کے لیے کوئی معافی نہیں ۔ ان کے سہولت کاروں کو بھی نہیں ﷽بخشا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہتے  تھےمگر کورکمانڈر کراچی نے انہیں روک دیا ۔ دوسری جانب بلاول بھٹونے عسکری قیادت کو یقین دلایا کہ فنانشل ، کارپوریٹ کرائم روکنے میں پی پی آڑےنہیں آئیگی۔ ادھر اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نےاجلاس سے چار بار خطاب کیا،ہر بار یہی یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت رینجرز کے خلاف نہیں  وہ رینجرز کو مکمل قانونی تحفظ دینا چاہتے ہیں،سائیں کے ساتھ والی کرسی پر تشریف فرما گورنر سندھ نے مسلسل چپ سادھے رکھی ۔ سائیں کی فرمائش پر انہوں نے فقط یہی کہا کہ آپ آپریشن کے کپتان ہیں میں آپ کے فیصلوں کی تائید کرتا ہوں۔