Wednesday, November 30, 2022

  کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ

   کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ
کراچی(92نیوز)کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل  نوید مختار  کا  رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،کور کمانڈر کو  شہر میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل  نوید مختار  جب  رینجرز ہیڈ کوارٹرز  پہنچے تو ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی جی رینجرز نے کورکمانڈر کو یادگار شہداء کا دورہ کرایا اور  شہید ہونے والے رینجرز کے جوانوں کے ایصال ثواب کے لیئے  فاتحہ خوانی کی اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر  چڑھائی۔ جس کے بعد ڈی جی رینجر ز نے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل کو شہر میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز نے  رمضان المبارک کے موقع پر کیے گئے سیکورٹی کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل  نوید مختار  نےشہر میں  امن و امان  کی صورت حال کو بہتر کرنے میں ڈی جی رینجرز کے اقدامات کو سراہا۔