Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کورکمانڈر راولپنڈی کا بھمبر سیکٹر کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

کورکمانڈر راولپنڈی کا بھمبر سیکٹر کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
December 20, 2016

 راولپنڈی(92نیوز)کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا جوانوں کے حوصلے بلند کرنے اگلے مورچوں پر بھمبر سیکٹر پہنچ گئے۔ کنٹرول لائن پرپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا۔انھوں نے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر میں تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔ لفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔لائن آف کنٹرول پر مقامی کمانڈرز نے انھیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی۔ لفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور جوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔۔