Saturday, July 27, 2024

کورکمانڈرز کانفرنس، کلبھوشن یادیو کے معاملےپر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

کورکمانڈرز کانفرنس، کلبھوشن یادیو کے معاملےپر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ
April 13, 2017
راولپنڈی (92نیوز)پاک فوج ملکی سلامتی کی نگہبان کورکمانڈرز کانفرنس میں بڑا اعلان ، شرکاءنے پورے عزم کے ساتھ واضح کردیا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ریاست مخالف عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے چینل ہویا اخباربھارتی جاسوس کے بارے میں92نیوزکی ایک ایک خبر سچ نکلی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کوئی بیرونی دباﺅ قبول نہیں کریگا کلبھوشن یادیو پریہ 92نیوز نے سب سے پہلے چھاپا اپنے اخبار میں پھر بتایا چینل پر اب پاک فوج کی طرف سے بھی اسی معاملے پر واضح اور دوٹوک بیان سامنے آگیا یعنی جو ہم بتارہے تھے وہ سب سچ ثابت ہوگیا۔ کورکمانڈرز نے کہہ دیا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا پاکستان کےخلاف جو بھی عناصر سرگرم ہیں ان کےخلاف سختی سے نمٹیں گے ملکی سلامتی کو داﺅ پر نہیں لگنے دینگے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی شرکاءکو کلبھوشن یادیو کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت خطے میں بدلتے حالات پرغور کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاءکو آپریشن ردالفساد اور مردم شماری میں پاک فوج کے کردار کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن رد الفساد میں کامیابیوں کو سراہا۔