Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کورکمانڈرز کانفرنس: داخلی سلامتی صورتحال اور آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا بھی جائزہ

کورکمانڈرز کانفرنس: داخلی سلامتی صورتحال اور آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا بھی جائزہ
July 10, 2017

راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، مشرق وسطیٰ اور افغان معاملے پرقومی مفاد کو مد نظر رکھ کر مثبت کردارادا کرنے کا فیصلہ، پاک افغان سرحد پر بہتر انتظام کیلئے افغانستان سے تعاون کیا جائیگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مشرقی وسطیٰ اورافغانستان کی صورتحال اور اِس کے پاکستان پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔  شرکاء نے اِن اہم اُمور میں ملکی مفادات کو مدنظر رکھ کرقومی کاوشوں میں مثبت کردار ادا کرنے اورہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کور کمانڈرز کانفرنس نے آپریشن ردلفساد میں جاری پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیاْ  افغانستان کے ساتھ بہتگرسرحدی انتظام کیلئے افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔۔

 

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاءنے ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال اور کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں امداد ی کارروائیوں کیلئے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جبکہ فوج کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیاکیا۔