Saturday, July 27, 2024

کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، ملک میں تعلیمی ادارے کھل گئے

کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، ملک میں تعلیمی ادارے کھل گئے
September 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد لاہور، فیصل آباد، پشاور سمیت ملک میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔

طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی عمل کی اجازت دی گئی۔ بچے کندھوں پر بیگ اور چہروں پر ماسک لگائے اسکول پہنچے۔ جو بچے ماسک لگانا بھول گئے انہیں اسکول انتظامیہ کی جانب سے ماسک مہیا کیے گئے۔

ادھر بچوں کو چھوڑنے آئے والدین نے حکومت سے درخواست کی کہ اب دوبارہ تعلیمی ادارے بند نہ کیے جائیں۔ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

ادھر سندھ میں پابندیوں میں مزید نرمی کر دی گئی۔ تجارتی مراکز رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔ ان ڈور ڈائننگ رات بارہ بجے تک ہو سکے گی۔ راولپنڈی میں آج سے پبلک اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی کھل گئی۔