Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کورونا کے دوران پاکستان کو مشکلات کا سامنا رہا، وزیراعظم عمران خان

کورونا کے دوران پاکستان کو مشکلات کا سامنا رہا، وزیراعظم عمران خان
December 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کورونا کے دوران پاکستان کو مشکلات کا سامنا رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا او آئی سی اجلاس کے بہترین انعقاد پر سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔ وزارت خارجہ کی کارکردگی بہترین رہی۔ او آئی سی اجلاس میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کی گئی۔ کسی کو طالبان پسند ہیں یا نہیں، افغانستان میں انسانی المیہ سے نمٹنا ہے۔ ماضی میں پاکستان کے شاندار امیج کو خود دیکھا ہے۔ آئندہ او آئی سی میٹنگ مزید بہتر انداز میں ہو گی۔ ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ملک نیچے جاتا رہا ہے۔ او آئی سی کے اگلے اجلاس کو اس سے بھی بہتر طریقے سے کامیاب بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کی مارکیٹ کی طرف پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔ مل کر کام کرنے سے ملک بہت آگے جائے گا۔