Saturday, March 2, 2024

کورونا کے خلاف ملک بھر میں حفاظتی اقدامات لیکن والٹن فلائنگ کلب میں آپریشن نہ روکا گیا

کورونا کے خلاف ملک بھر میں حفاظتی اقدامات لیکن والٹن فلائنگ کلب میں آپریشن نہ روکا گیا
March 20, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا کے خلاف ملک بھر میں حفاظتی اقدامات کر لیئے گئے لیکن والٹن فلائنگ کلب میں آپریشن نہ روکا گیا۔ فلائنگ کلب میں ٹریننگ پروازوں کی اڑان جاری ہے۔ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ ایئرپورٹس پر پروازیں بھی محدود کر دی گئیں۔ ایسے میں والٹن ائیرپورٹ پر قائم فلائنگ کلب میں کورونا کے خطرے کو خاطر میں نہیں لایا جا رہا۔ والٹن ائیرپورٹ پر جہاز اڑانے کی تربیت لینے والوں کے لیے پروازیں نہیں روکی گئیں ۔ ٹریننگ انسٹیٹوٹ کی تربیتی پروازیں بے خطر انداز میں جاری ہیں۔ کورونا کے خطرے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر دئیے گئے ہیں۔ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت مذہبی اجتماعات، شادی، خوشی کی تقریبات، لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ایسے میں والٹن ائیرپورٹ پر قائم ٹریننگ انسٹیٹوٹ میں جاری تربیتی پروازیں حکومتی انتظامات اور پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہیں۔