Tuesday, August 9, 2022

کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ، مزید 81 افراد انتقال کر گئے

کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ، مزید 81 افراد انتقال کر گئے
August 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے مزید 81 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 856 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 80 ہزار 360 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 85 ہزار 77 ہو گئے۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 48 ہزار 81 ، پنجاب میں 19 ہزار 111 ، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 164 ، اسلام آباد میں 4 ہزار 253 ایکٹو کیسز ہیں۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں 898 ، بلوچستان میں ایک ہزار 76 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 594 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 81 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات سندھ میں 40 ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز 64 ہزار 690 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ 455 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں ۔ 4 ہزار 988 مریض ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 9 لاکھ 72 ہزار 98 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔