Tuesday, September 17, 2024

کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ، ایک روز میں ایک ہزار 980 کیسز رپورٹ، 24افراد نے دم توڑا

کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ، ایک روز میں ایک ہزار 980 کیسز رپورٹ، 24افراد نے دم توڑا
July 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میںک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصد ہے جبکہ ایکٹوکیسزکی تعداد40 ہزار862 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں ایکٹو کیسز 25 ہزار 589، پنجاب میں 8 ہزار 874، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 817، اسلام آباد میں ایک ہزار 719، گلگت بلتستان میں 676، بلوچستان میں  ایک ہزار169 اور آزاد جموں و کمشیر میں ایک ہزار 18 کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 47 ہزار 472 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار 847 ہوگئی ہے۔ کورونا سے اب تک 9 لاکھ 15 ہزار 343 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔