Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کی چوتھی لہر سے مزید 72 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا کی چوتھی لہر سے مزید 72 افراد جان کی بازی ہار گئے
August 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی چوتھی لہر میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ ایک دن میں 3 ہزار 669 نئے کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ روز 72 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایکٹو کیسز 88 ہزار سے تجاوز کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔ ایک روز میں 53 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 2 ہزار 79 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 4 لاکھ 12 ہزار 165،۔ پنجاب میں 3 لاکھ 72 ہزار 750، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 52 ہزار 625، اسلام آباد میں 94 ہزار 108 کیسزکی تعداد ہوچکی ہے۔ گلگت بلتستان میں 9 ہزار 396، بلوچستان میں 31 ہزار583  اور آزاد جموں و کشمیر میں 29 ہزار 452 کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 72 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 478 تک پہنچ چکی ہے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 26، پنجاب میں 25، کے پی میں 14، اسلام آباد میں 3 اے جے کے میں 2 جبکہ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

این سی اوسی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔ ایک دن میں کورونا کے 53 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کورونا کے ایک کروڑ 69 لاکھ 2 ہزار 15 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔