Sunday, February 5, 2023

کورونا کی دوسری لہر، دنیا میں ہلاکتیں 16 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز

کورونا کی دوسری لہر، دنیا میں ہلاکتیں 16 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 16 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر گئی، متاثرین 7 کروڑ 21 لاکھ ہو گئے۔

امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دو ہزار 309 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، میکسیکو میں مزید 693، برازیل میں 690 افراد ہلاک ہوگئے۔

ادھر جان لیوا وائرس کے باعث اٹلی میں 649، روس میں 560، برطانیہ میں مزید 519، پولینڈ میں 502، بھارت میں 393 اموات ہوئیں۔