Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کورونا کی بھارتی قسم بڑی تیزی سے پھیلتی ہے ، اسد عمر

کورونا کی بھارتی قسم بڑی تیزی سے پھیلتی ہے ، اسد عمر
July 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کورونا کی بھارتی قسم بڑی تیزی سے پھیلتی ہے۔

سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ اسد عمر نے کہا کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا بڑی تیزی سے پھیلتی ہے۔ اب پاکستان میں اس کے پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ خبردار کیا کہ ویکسین نہ لگوانے والے عید کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ یومیہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد جبکہ کراچی میں شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈیلٹا کی بڑھتی شرح کو روکنے کا واحد علاج احتیاط اور ویکسینیشن ہے۔