Thursday, February 22, 2024

کورونا کیلئے ملیریا کی دوائی، ٹرمپ سوال کرنیوالے صحافی سے الجھ پڑے

کورونا کیلئے ملیریا کی دوائی، ٹرمپ سوال کرنیوالے صحافی سے الجھ پڑے
March 21, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کا علاج ملیریا کی دوائی سے کرنے کے سوال پر صحافی سے الجھ پڑے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کو بُرا رپورٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا سوال پوچھنے پر اُسے شرم آنی چاہیے۔ صدرٹرمپ نے گزشتہ روز خطاب میں ملیریا کی دوائی کو کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں گیم چینجر قرار دیا تھا۔