Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کورونا کیسز میں کمی، ملک میں آج سے کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

کورونا کیسز میں کمی، ملک میں آج سے کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز میں کمی پر ملک میں آج سے کاروباری مراکز رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد سینما گھر بھی کھل گئے۔ ویکسی نیشن کرانے والے شہریوں کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت دیدی گئی۔

ادھر ملک بھر میں کورونا سے 40 افراد کا انتقال کر گئے، چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 37 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، مثبت شرح دو اعشاریہ دو فیصد رہی۔