Thursday, September 29, 2022

کورونا کیسز میں واضح کمی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 936 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کیسز میں واضح کمی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں  936 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا کیسزمیں  واضح  کمی آنے لگی،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں  936 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  23 اموات سامنے آئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کم ترین  936 کیسز سامنے آئے ہیں ، 23  افراد جان کی بازی ہار گئے ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5865 ہو گئی ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 42 ہزار 436 ہو گئی ہے ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 26 ہزار 924  ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 225 ہوگئی ہے ، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 18  ہزار 824 ہو گئی۔

دوسرے نمبر پر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 92 ہزار279 رپورٹ ہوئی ،کے پی کے میں 33 ہزار 510 ، بلوچستان میں 11 ہزار 624  ، اسلام آباد میں 14 ہزار 938  ، آزاد جموں و کشمیر میں 2040 اور گلگت بلتستان میں 2010 ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار 610 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ، ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 9 ہزار 846 ٹیسٹ ہو چکے ہیں  ، ‏‏اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے ، ملک بھر میں 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں ، اس وقت 1  ہزار  943 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔