Monday, September 26, 2022

کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، ملک میں کورونا متاثرین51 ہزار 283 رہ گئے

کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، ملک میں کورونا متاثرین51 ہزار 283 رہ گئے

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا کیسز میں مسلسل کمی آنے لگی ، ملک میں مریض 51ہزار 283 رہ گئے ۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 10 ہزار 468 تک جاپہنچی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں میں ایک ہزار 332 نئے کیسز اور 38 اموات رپورٹ ہوئیں، ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 5ہزار677 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 332 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 تک پہنچ گئی  ۔

ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 5677 ہو گئی ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 2095 افراد ، سندھ میں 2041 ، خیبرپختونخوا 1153 ، بلوچستان 135 ، اسلام آباد 161 ، گلگت بلتستان 45 اور آزاد کشمیر میں 47 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی ہے ، اب تک 2 لاکھ 10 ہزار 468 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ۔

 ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں 2 ہزار 394 مریض زیر علاج ہیں  ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 331 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، مجموعی طور پر 17 لاکھ 76 ہزار 882 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔