Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کورونا کیسز میں اضافے پر سندھ میں نئی پابندیاں نافذ

کورونا کیسز میں اضافے پر سندھ میں نئی پابندیاں نافذ
July 15, 2021

کراچی (92 نیوز) کورونا کیسز میں اضافے پر سندھ میں نئی پابندیاں نافذ کر دی گئیں۔

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ کورونا کیسز میں اضافے  کے بعد  سندھ حکومت نے ایک بار پھر سخت فیصلے کر لئے۔ محکمہ داخلہ نے اجلاس  میں ہوئے فیصلوں کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔

سندھ حکومت کے نئے حکمنامے کے مطابق ریسٹورانٹس میں انڈور ڈائننگ آج رات سے بند کر دی جائے گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ  بھی پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ  چلیں گی۔ سینما ہال مکمل بند ہونگے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ  نوٹی فکیشن کے  مطابق  امیوزمنٹ  پارکس ، تھیم پارکس، واٹر پارکس، سوئمنگ پولز ، جمز ، انڈور اسپورٹس سولہ جولائی سے بند کر دئیے جائیں گے۔ سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جھیل، سکھر میں  المنظر اور جامشورو میں لب مہران  بھی مکمل طور پر بند رہینگے۔

نوٹی  فکیشن کے  مطابق سترہ جولائی سے  کلاس اول سے آٹھویں  تک جبکہ نویں   اور اس سے زائد کے تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند ہوجائینگے۔

سندھ حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کا اطلاق  اکتیس  جولائی تک ہوگا جس کے بعد صورتحال کو  دیکھتے ہوئے اس  میں  نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔