لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے چُنگل سے نجات دلانے کے لئے کوشاں مسیحا خود بھی موذی وائرس کاشکارہونے لگے ہیں،صوبےمیں دل کے سب سے بڑے اسپتال کے طبی عملے کے نوافراد وائرس کی زد میں آگئے،جناح اورگنگارام اسپتال کے دواہلکاروں میں بھی کوروناپازیٹوآیاہے۔
کورونا وائرس کے راستے کی دیواربننے والے مسیحاخود بھی زد میں آنے لگے ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی عملے کے مزیدنو افراد کورونا کا شکارہوگئے ، پی آئی سی کے ایک ڈاکٹر، تین نرسز اور پانچ پیرا میڈیکس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
پی آئی سی کے پروفیسر، ڈاکٹرز اورنرسز سمیت بارہ افراد میں پہلے ہی کورونا مثبت آچکاہے ، کورونا سے متاثرہ پی آئی سی عملے کی تعداد اکیس ہوگئی، اس دوران جناح اسپتال کے وارڈ بوائے طارق اور سر گنگارام اسپتال کے ڈسپنسر علی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال کا وارڈ بوائے ڈائیلیسز وارڈ اور آئی سی یو میں کام کر رہا تھا ، سر گنگارام اسپتال کا ڈسپنسر علی مین میڈیسن اسٹور میں تعینات تھا۔
دریں اثناعملے میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنےپر پی آئی سی میں آپریریشنزمؤخر کر دیئے گئے،ہیڈ آف انسٹیوٹ پی آئی سی کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں آپریشن تھیٹر بحال کر دئیے جائیں گے۔