Tuesday, August 9, 2022

کورونا کیخلاف پاکستان کی حکمت عملی کو دنیا نے سراہا، وزیراعظم

کورونا کیخلاف پاکستان کی حکمت عملی کو دنیا نے سراہا، وزیراعظم
August 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف حکمت عملی بنانے پر این سی او سی کو خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا، کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو دنیا نے سراہا، ہماری کورونا رسپانس اسٹریٹجی کی دنیا بھر میں ستائش کی گئی۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ، اللہ کے کرم سے پاکستان کورونا کے خطرناک اثرات سے محفوط رہا۔

این سی او سی کے قیام کے 500 روز مکمل ہوگئے۔ کامیابیوں پر مبنی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔