کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے مزید 7مسیحا وائرس کی لپیٹ میں آگئے

کوئٹہ ( 92 نیوز) کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے مزید7مسیحا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ، فاطمہ اینڈ جنرل اسپتال کوئٹہ کےایم ایس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے مزید 7مسیحا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ، ایم ایس فاطمہ اینڈ جنرل اسپتال کوئٹہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ،ایم ایس پبی اسپتال سمیت نوشہرہ میں طبی عملہ کے تین ارکان کورونا سے متاثرہوئے ۔
ادھر ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ایک اور ڈاکٹر میں وائرس کی تشخیص ہو گئی جس کے بعد اسپتال کے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد چار ہو گئی ہے ۔ سول اسپتال کراچی کے کینسر وارڈ کے انچارج کورونا میں مبتلا ہو گئے ، چلڈرن اسپتال کے ایک اور ملازم کاٹیسٹ مثبت آگیا۔
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دشت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی تھیں ، ایف بی آر، اے این ایف، محکمہ صحت، ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں ۔