Tuesday, September 17, 2024

کورونا کا پھیلاؤ، جنوبی افریقی صدر کا ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا کا پھیلاؤ، جنوبی افریقی صدر کا ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان
June 28, 2021

کیپ ٹاؤن (92 نیوز) جنوبی افریقہ کے صدر رامفوسہ نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ اِدھر اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ میں پابندیوں کے سبب ہوٹل میں ڈائن ان کی سہولت ختم کردی گئی ہے، صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق رات میں لگنے والے کرفیو میں بھی ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہجوم والی تقریبات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اِدھر اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں، ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔