Wednesday, September 18, 2024

کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے پر اسلام آباد کے مزید چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے پر اسلام آباد کے مزید چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
July 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے پر سخت اقدامات شروع ہو گئے۔ اسلام آباد کے مزید چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

میڈیا ٹاؤن اے بلاک کی گلی نمبر15 ، بحریہ ٹاون فیز فور کی گلی نمبر 10 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ ریور گارڈن کی گلی نمبر 15 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ سیکٹر ای سیون گلی نمبر 5 ، کورنگ ٹاؤن کی گلی نمبر 5 میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ جھنگی سیداں کے کشمیری محلہ گلی کی نمبر 10 میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ادھر کراچی میں کورونا کی خطرناک قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے مریضوں کی تعداد 35 ہو گئی۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز ہے۔