Saturday, August 13, 2022

کورونا کا پھیلاؤ، اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، 40 سے زائد گلیاں سیل

کورونا کا پھیلاؤ، اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، 40 سے زائد گلیاں سیل
August 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، 40 سے زائد گلیاں سیل کردی گئیں۔

سیکٹر جی ٹین تھری کی چار گلیوں جبکہ سیکٹر ایف الیون تھری کو دو گلیوں کو سیل کر دیا گیا۔ جی تیرہ دو کی تین گلیوں اور ای الیون فور کی تیں گلیوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔

آئی ٹین ٹو کی دو گلیوں، جی تیرا دو کی چار گلیوں، جی نائن فور کی دس گلیوں، آئی ایٹ فور کی چار گلیوں، آئی ٹین ون کی دس گلیوں اور جی پندرہ کی ایک گلی کو سیل کیا گیا۔