Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کورونا کا پھیلاؤ تیز، ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، شہباز گل

کورونا کا پھیلاؤ تیز، ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، شہباز گل
June 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں عوام کی بےاحتیاطی کے باعث کورونا کے تیز پھیلاؤ کے باعث ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔ عوام کی بےاحتیاطی کے باعث کورونا کا پھیلاؤ تیز ہونے پر حکومت نے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد شروع کردیا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں لاک ڈاؤن کے ایس اوپیز فالو نہ کرنے پر مارکیٹیں بند ہونگی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ہم سب کو ہر صورت میں ایس او پیز فالو کرنے ہوں گے۔