Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کا پھیلاؤ، پشاور کے 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا کا پھیلاؤ، پشاور کے 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
March 7, 2021

پشاور (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پشاور کے 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

آج شام 6 بجے سے 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا، لاک ڈاؤن اسٹریٹ 2 سیکٹر پی 2، حیات آباد فیز4 اور اسٹریٹ 10 سیکٹرای 6 میں نافذ کیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن سٹریٹ 4، شامی روڈ، صدر اور سٹریٹ 5، مسلم آباد کاکشال میں بھی کیا جائے گا۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں آنے اور جانے پر پابندی ہوگی۔