Saturday, November 26, 2022

کورونا کا مسئلہ سنگین مگر لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ، گورنر سندھ ‏

کورونا کا مسئلہ سنگین مگر لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ، گورنر سندھ ‏

کراچی ( 92 نیوز)  سندھ میں  کورونا  وائرس کے  بڑھتے کیسز  کے باوجود  گورنر سندھ  عمران اسماعیل کاصوبے  میں مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے  پر مُصِر ہیں  ، کہا کہ  کورونا کا مسئلہ سنگین  مگر فی الحال لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔

 کراچی ایکسپو  سینٹر میں بنائے گئے آئیسولیشن سینٹر کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ   مسئلہ انتہائی سنگین معاملہ ہے لیکن مکمل لاک ڈاؤن کی ٖفی الحال ضرورت نہیں  ، کورونا  وائرس میں مبتلا  مریضوں کیلئے ایکسپو سینٹر میں بنائے گئے آئیسولیشن سینٹر  کو  آرمی کی ٹیم مزید وسعت دے رہی ہے۔

عمرا اسماعیل نے یہ بھی بتایا کہ کورونا  کے تین ہزار  یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہوگئی ہے ، کورونا  وائرس کیخلاف پوری قوم ، حکومتیں ادارے سب یکسوئی سےکام کررہے ہیں  ، صورتحال سے نمٹنے  کیلئے جلد گورنر ہاوس میں مخیر حضرات کو بھی دعوت دینگے ۔

اس  سے  پہلے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے بھی ایکسپو سینٹر میں بنائے گئے  آئیسولیشن سینٹر کا دورہ کیا  اور ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی رہائش کیلئے کوئی قریبی عمارت ڈھونڈنے کی ہدایت دی ۔