Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، وزیراعظم

کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، وزیراعظم
January 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ کہا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ماسک کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے شرکاء کو کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال بھی زیربحث آئی، پی ایس 52 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے لئے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

کابینہ اجلاس میں شہری صفیان سعید کے بیٹے کے اغواء سے متعلق فیڈریشن آف پاکستان کے خلاف رٹ پٹیشن پر بریفنگ دی گئی۔ اقتصادی اُمور ڈویژن کا غیرملکی فنڈز سے متعلق تفصیلات کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

اجلاس میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی کی تعیناتی، پاکستان کونسل آف سائنس کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری دیدی گئی۔ ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔ ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔

وفاقی کابینہ کے 4 فروری 1997 کے فیصلے پر نظرثانی اور ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کے پولیس اسٹیشن کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے نیشنل کونسل فور طب کے انتخابات اور ایڈمنسٹریٹر کی منظوری دے دی۔

ہائیڈرو کاربن انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی پوسٹ کے لیے اضافی چارج کی منظوری دیدی گئی۔ پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔