کورونا ڈیوٹی دینے والی امریکی نرسوں کا وائٹ ہاؤس کے قریب احتجاج

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے میں شامل امریکی نرسوں نے وائٹ ہاؤس کے قریب احتجاج کیا۔
وائٹ ہاؤس کے قریب احتجاج کرنے والی نرسوں نے ان کی ساتھی نرسوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جو کورونا وائرس کی ڈیوٹی کے دوران جان کی بازی ہار گئیں۔
نرسوں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے مناسب حفاظتی ملبوسات اور آلات دینے کا مطالبہ کیا گیا۔