کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیرصحت مستعفی
لندن (92 نیوز) کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک مستعفی ہوگئے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے میٹ ہینکاک کا استعفیٰ منظور کرلیا، پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیرصحت بن گئے۔
ہنکاک نے وزیر اعظم بورس جانسن کو خط کے ذریعے استعفیٰ بھیجا، انہوں نے یہ قدم جمعہ کے روز مقامی اخبار میں سینئر معاون جینا کولاڈانجیلو سے گلے ملنے کی تصاویر شائع ہونے پر اُٹھایا۔
ہینکاک 3 برس تک برطانوی وزیرصحت کے عہدے پر رہے، کورونا وباء کے دوران مسلسل شدید تنقید کی زد میں رہے۔
برطانیہ اس وقت کورونا سے ایک لاکھ 28 ہزار 89 اموات کے ساتھ دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر ہے۔