Friday, February 23, 2024

کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت پنجاب کے مزید4 شہروں میں قائم کرنیکی تیاری

کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت پنجاب کے مزید4 شہروں میں قائم کرنیکی تیاری
March 21, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی رات گئے میٹنگ ہوئی، کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت 4 مزید شہروں میں قائم کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی خصوصی لیبارٹریاں ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بنائی جائیں گی۔ ان خصوصی لیبارٹریوں میں صرف کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہی ہوں گے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق ایک لیبارٹری کے قیام پر تقریبا 80 ملین خرچ آئے گا۔ ٹیسٹ کی سہولت مقامی سطح پر ہونے سے ٹیسٹ جلد ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیمپل اسلام آباد یا لاہور لانے کی لازمی ضرورت ختم ہو سکے گی۔ ٹیسٹ رزلٹ جلد آنے سے مریض کو فوری الگ کیا جا سکے گا جس سے پھیلائو رکے گا۔