Thursday, September 29, 2022

کورونا ٹھنڈی اور تاریک جگہوں پر ،نوٹوں اور فون پر28 دن تک زندہ رہ سکتا ہے ، تحقیق

کورونا ٹھنڈی اور تاریک جگہوں پر ،نوٹوں اور فون پر28 دن تک زندہ رہ سکتا ہے ، تحقیق

سڈنی  ( 92 نیوز) آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی کی ایک تحقیق کے مطابق کووڈ19 پھیلانے والا کورونا وائرس ٹھنڈی اور تاریک جگہوں پر، بینک کے نوٹوں اورفون پر 28 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔

کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کے مطابق محققین نے تاریک جگہوں میں3مختلف درجہ حرارت پروائرس کی بقا کی جانچ پڑتال کی۔اس دوران جوں جوں درجہ حرارت بڑھتا گیاوائرس کے زندہ رہنےکی شرح کم ہوتی گئی۔

یہ وائرس28 ڈگری سیلسیئس پر موبائل فون کی سکرینزجیسی ہموار سطح پربہت زیادہ طاقتور ہوگیا اور شیشے،سٹیل،پلاسٹک اوربینک نوٹوں پر28دن تک زندہ رہا۔

اسی طرح30 ڈگری پرسات  جبکہ 40 ڈگری سیلسیئس پر صرف24 گھنٹے ہی زندہ رہ سکا۔