کورونا ویکسی نیشن بارے تیاریاں مکمل کر لیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں۔
ہم نے پنجاب میں COVID-19 ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) January 19, 2021
تمام اضلاع کے 189 ہسپتالوں میں 637 سٹاف ممبران کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔
پہلےمرحلے میں ویکسینیشن کے لیے 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہو گئی ہے۔ اس کے بعد 65 سال سےزائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسینیشن ہو گی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ٹویٹ میں لکھا کہ تمام اضلاع کے 189 اسپتالوں میں 637 اسٹاف ممبران کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پہلے مرحلے میں ویکسی نیشن کے لیے 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہو گئی، اس کے بعد 65 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسی نیشن ہو گی۔