کورونا ویکسین 31 جنوری تک پاکستان پہنچ جائیگی ، شاہ محمود

اسلام آباد (92 نیوز)اکتیس جنوری تک کورونا ویکسین پاکستان پہنچ جائے گی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عوام کو بتادیا، کہا کہ چین اکتیس جنوری تک پاکستان کوکوروناویکسین کی لاکھ لاکھ ڈوز دے گا۔فروری میں کورونا ویکسین کی مزید خوراکیں بھی وطن پہنچیں گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین رواں ماہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دے گا،چین نے فروری تک کورونا ویکسین کی مزید خوراکیں دینے کا بھی کہا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کامیابی سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے، این سی او سی نے وبا کے دوران بہترین کام کیا۔