Saturday, February 24, 2024

کورونا وبا کے باعث چوبیس گھنٹوں میں مزید 73 مریض انتقال کر گئے

کورونا وبا کے باعث چوبیس گھنٹوں میں مزید 73 مریض انتقال کر گئے
May 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وبا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 73 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 455 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 916,239 ہو گئی ہے۔ اب تک سندھ میں 3 لاکھ 15 ہزار 410 ، پنجاب میں 3 لاکھ 38 ہزار 377، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 775، اسلام آباد میں 81 ہزار 007، بلوچستان میں 25 ہزار 001 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 108 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 561 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,113,39 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 58 ہزار 857 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 680 ہو گئی ہے۔ کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 136 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 836,702 ہو گئی ہے۔