کورونا وبا سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی پر وزیراعظم کی این سی او سی، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک کو مبارکباد
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وبا سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی پر وزیراعظم عمران خان نےاین سی او سی، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دی ہے۔
ٹویٹ میں مزید لکھا کہ وہ سب سے بڑھ کر قادرِ مطلق اللہ تعالی کی رحمت و احسان کے شکرگزار ہیں۔
کوروناء (COVID-19) جیسی عالمی وباء سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی پر میں این سی او سی اراکین، احساس ٹیم اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سب سے بڑھ کر قادرِ مطلق اللہ کی رحمت و احسان کا شکرگزار ہوں۔pic.twitter.com/C8vQP4D9ku
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 7, 2021
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا سے 17افراد انتقال کرگئے جبکہ 1517 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح تین عشاریہ دوفیصد رہی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 287 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار469 ہو گئیں، متاثرین 9لاکھ 66ہزار 7تک پہنچ گئے۔