Tuesday, July 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کورونا وبا سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی پر وزیراعظم کی این سی او سی، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک کو مبارکباد

کورونا وبا سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی پر وزیراعظم کی این سی او سی، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک کو مبارکباد
July 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وبا سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی پر وزیراعظم عمران خان نےاین سی او سی، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دی ہے۔

ٹویٹ میں مزید لکھا کہ وہ سب سے بڑھ کر قادرِ مطلق اللہ تعالی کی رحمت و احسان کے شکرگزار ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا سے 17افراد انتقال کرگئے جبکہ 1517 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے  ہیں۔

این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح تین عشاریہ دوفیصد رہی۔

گزشتہ  چوبیس گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 287 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار469 ہو گئیں، متاثرین 9لاکھ 66ہزار 7تک پہنچ گئے۔