کورونا وبائی مرض ہے، احتیاط ضروری ہے، شاہد آفریدی

ٹانک (92 نیوز) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ کورونا وبائی مرض ہے، احتیاط ضروری ہے۔ حکومت نے وزیرستان میں کام کیا ہے اور مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے ٹانک میں پریس کانفرنس میں کہا کہ لاک ڈاؤن میں عوام کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ عوام کو راشن پہنچایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرستان کے لوگوں نے قربانیاں دیں، انہیں نظرانداز نہیں کرسکتے۔ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔