کورونا وباء کا نیا فیز، 708 افراد متاثر، 2 جاں بحق

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وباء کا نیا فیز، اومیکرون کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، مثبت شرح پھر سے بڑھنے لگی۔ 24 گھنٹے میں 708 افراد متاثر جبکہ 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔
Statistics 3 Jan 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) January 3, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 45,643
Positive Cases: 708
Positivity %: 1.55%
Deaths :2
Patients on Critical Care: 642
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے سات سو آٹھ نئے کیسز سامنے آگئے، 2 افراد چل بسے۔ کیسز کی مثبت شرح 1.55 فیصد رہی۔
ترجمان کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد آج سے بوسٹر ویکسین لگوا سکیں گے۔ 6 ماہ قبل ویکسی نیشن کرانے والے بوسٹر لگوانے کے اہل ہوں گے۔
ادھر دوسری جانب پنجاب میں اومی کرون کیسز رپورٹ ہونے لگے، پنجاب میں مزید 36 نئے کیسز سامنے آئے، اب تک 117 کیسز رپورٹ ہو چکے۔
کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے باعث پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔