Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کورونا وائرس 24 گھنٹے میں 60 جانیں نگل گیا، مریضوں کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز

کورونا وائرس 24 گھنٹے میں 60 جانیں نگل گیا، مریضوں کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز
June 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس  کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گی ا، وبا نے 60 افراد کی جان لے لی، اموات کی مجموعی تعداد1543 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  2 ہزار 964 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 460 تک جا پہنچی، سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد28ہزار 245، پنجاب میں 26ہزار240 ہو گئی، ملک بھر میں 26 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہلک وائرس سے ملک میں 60 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد 1543 ہو گئیں ۔

اب تک سندھ میں  28ہزار 245 ، پنجاب میں  26 ہزار 240 ، خیبرپختونخوا میں  10 ہزار 27 ، بلوچستان میں  4ہزار 393 اور اسلام آباد میں  2ہزار 589 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

گلگت بلتستان میں  711 جبکہ آزاد جموں وکشمیر میں  255 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ۔