کورونا وائرس کے وار برقرار ، مزید 7 مریض جاں بحق
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار سے مزید 7 مریض جاں بحق ہو گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 621 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 659 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 621 ہو گئی ۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 835 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 421 ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 877 ہو گئی ہے ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 249 ، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 367 ، کے پی کے میں 38 ہزار 521 ، بلوچستان میں 15 ہزار 621 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 781 ، آزاد جموں و کشمیر میں 3322 اور گلگت بلتستان میں 4016 ہے ۔
ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 33 ہزار 901 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 40 لاکھ 9 ہزار 497 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے جبکہ 780 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔