کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اموات 34 تک پہنچ گئیں
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات 34 تک پہنچ گئیں ، متاثرین کی تعداد بھی اضافے کے بعد 2 ہزار 450 تک پہنچ گئی ہے ۔
پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں 922 رپورٹ کئے گئے ، دوسرے نمبر پر وائرس نے سندھ کو گھیرے رکھا ہے جہاں اب تک 783 مریضوں میں مہلک وائرس سامنے آچکا ہے ۔
خیبرپختونخوا میں 311 مریض زیر علاج ہیں جب کہ گلگت بلتستان میں 190 اور اسلام آباد میں 68 افراد کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں ، آزاد کشمیر میں بھی 9 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔
ادھر ملتان قرنطینہ سنٹر میں مقیم 1253 زائرین کو رپورٹس منفی آنے پر آج گھروں کو بھیج دیا جائے گا ۔