Tuesday, December 6, 2022

کورونا وائرس کے باعث جون میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ملتوی ہونے کا امکان

کورونا وائرس کے باعث جون میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ملتوی ہونے کا امکان
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر جون میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 13 اہداف پر کارکردگی رپورٹ پیش کرنا ہے۔ پاکستان جون کی بجائے اب رپورٹ ستمبر میں پیش کرنے کی درخواست کریگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے عالمی سطح کے فیصلے کرنیوالے اداروں کے ستمبر تک کے اجلاس پہلے ہی متاثر ہو رہے ہیں۔ پاکستان کو جون میں کارکردگی رپورٹ پر التواء ملنے کی امید ہے۔ التواء پر پاکستان کو کارکردگی بہترکرنے کا نادر موقع ملے گا۔