Tuesday, November 29, 2022

کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے ، فیاض الحسن چوہان

کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاک فوج  کا کردار قابل تعریف ہے ، فیاض الحسن چوہان

لاہور ( 92 نیوز)  وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اسپتالوں میں کورونا وائرس  کے خلاف اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،  پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیا  پاک فوج نے اپنی جان اور محنت کا نذرانہ پیش کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  زلزلہ، سیلاب، وبا اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں پاک فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ نظر آئی ،  اب بھی پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ فرنٹ فٹ پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری  پاکستانی قوم پاک فوج کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔