کورونا وائرس نے پنجاب کے 28 اضلاع میں پنجے گاڑ لئے
لاہور ( 92 نیوز ) کورونا وائرس نے پنجاب کے 28 اضلاع میں پنجے گاڑ لئے ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 1493 تک پہنچ چکی ہے ۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب کے 28 اضلاع میں کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے ، پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد 1493 تک پہنچ چکی ہے 842 کیسز قرنطینہ سنٹرز سے رپورٹ ہوئے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں مریض290ہوگئے ہیں ، کیمپ جیل میں بھی وبا پھیلنے لگی ہے جہاں سے 49 کیسز سامنے آگئے ہیں ۔
ادھر محکمہ داخلہ پنجاب نے لاک ڈاؤن میں14 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔