Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس نے مزید 56 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا

کورونا وائرس نے مزید 56 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا
February 17, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) کورونا وائرس نے مزید 56 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 165 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 56 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 436 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 286 ، پنجاب میں 1 لاکھ 65 ہزار 200 ، کے پی کے میں 70 ہزار 123 ، بلوچستان میں 18 ہزار 954 ، اسلام آباد میں 42 ہزار 921 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 562 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 943 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.4 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 28 ہزار 545 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 8 ہے۔ سندھ میں 13 ہزار 543 ، پنجاب 7 ہزار 217 ، کے پی کے میں 2 ہزار 132 ، اسلام آباد 1 ہزار 512 ، گلگت بلتستان 29 ، بلوچستان 88 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 487 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 ہزار 196 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 85 لاکھ 31 ہزار 218 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔