Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس نے مزید 53 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا

کورونا وائرس نے مزید 53 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا
February 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس نے مزید 53 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا اور اموات کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار 967 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایک روز میں مہلک وائرس کے ایک ہزار تین سو چھیالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس وقت وائرس سے پانچ لاکھ 54 ہزار 474 شہری متاثر ہیں۔

24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 954 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، بتیس ہزار پانچ سو چودہ ایکٹوکیسز ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 10 ہزار 242 ہے۔

کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 50 ہزار 648 ہے، پنجاب ایک لاکھ 60 ہزار 580، خیبرپختونخوا میں 68 ہزار 338، بلوچستان 18 ہزار 859 ہے۔ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 199 مریض، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 جبکہ اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 41 ہزار 934 تک پہنچ چکی ہے۔